آج صبح گلستان جوہر سے متحدہ کا کارکن گرفتار

January 12, 2016 1:00 pm0 commentsViews: 26

نعمان سٹی سے گرفتار ہونے والا علی رضا کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک سے واپس آیا تھا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے گلستان جوہر نعمان گرینڈ سٹی پلازہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی‘ متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن گرفتار‘ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح گلستان جوہر کے علاقے نعمان گرینڈ سٹی پلازہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عمران رضا کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ باخبر ذرائع نے بتایا کہ عمران رضا کچھ دن قبل بیرون ملک سے کراچی آیا تھا اور کچھ عرصہ قبل شادی میں حیدر آباد جاتے ہوئے13لڑکے گرفتار کئے گئے تھے ان میں ایک عمران رضا کا بھائی اسد رضا بھی شامل تھا جس کو کچھ دنوںبعد رہا کردیا گیا تھا۔