ڈاکٹرعاصم کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف علاج کیلئے سخت سیکورٹی میں جناح اسپتال لایا گیا

January 12, 2016 1:01 pm0 commentsViews: 32

سندھ حکومت کاتھر کی صورتحال پر ہنگامی اقدامات کا فیصلہ
وزیراعلیٰ کی مفت گندم تقسیم اور صحت عامہ کیلئے موبائل میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے رینجرز اہلکار جناح اسپتال لے کر پہنچ گئے۔سخت سیکورٹی حصار اور بکتر بند گاڑی میں اسپتال لایا گیا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ان کا ایم آر آئی کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر طارق بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عاصم کا طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد رینجرز اہلکار انہیں اسپتال سے واپس لے گئے۔