بھتہ دینے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی، ڈی جی رینجرز

January 12, 2016 1:01 pm0 commentsViews: 24

تاجر بھتہ دے کر سہولت کار کاکردار ادا کررہے ہیں، کراچی آپریشن کے سیاسی مقاصد نہیں ہیں
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے سیاسی مقاصد نہیں، وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان ایسا کوئی معاملہ نہیں جو حل نہ ہو سکے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ بھتہ دینے والے تاجروں کے خلاف سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔ کراچی آپریشن سے شہر میں خوف کی فضا کم ہوئی ہے جس میں مزید بہتری آئے گی۔ کراچی آپریشن جاری رہے گا اور اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔