ایران مشرق وسطیٰ کی سلامتی دائو پر لگا رہا ہے،عرب لیگ

January 12, 2016 2:09 pm0 commentsViews: 30

سعودی عرب بطور حکمت عملی کشیدگی پیدا کر رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
دونوں ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے مدد کو تیار ہیں، ترک وزیر خارجہ
قاہرہ، انقرہ ( آن لائن) عرب لیگ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران عرب ممالک کے معاملات میں مداخلت کرکے مشرقی وسطیٰ کی سلامتی دائو پر لگا رہا ہے۔؛ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کہا ہے کہ تنظیم کا اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ عرب ممالک ایران کی جانب سے سفارتی مراکز پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب بطور حکمت عملی کشیدگی پیدا کر رہا ہے تا کہ شامی بحران پر منفی اثر ڈال سکے۔ ترک وزیر خارجہ میولٹ کیواسوگلو نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران میں کشیدگی سے علاقائی مسائل میں مزید اضافہ ہوگا دونوں مملک میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے ترک حکومت مدد کو تیار ہے۔