ایشوریہ نے بھری محفل میں ریکھا کو ماں کہہ کر حیران کردیا

January 12, 2016 2:20 pm0 commentsViews: 26

تقریب میں ایشوریہ کو ریکھا کے ہاتھوں ایوارڈ دلوادیا گیا
ایوارڈ سے زیادہ خوشی ’’ماں‘‘ کے ہاتھوں سے اعزاز لینے پر ہے، ایشوریہ
جیابچن بھی اسٹیج پر پہنچ گئیں اور کہا ریکھا کو ماں ہی کہا کرو
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی سابق محبوبہ ریکھا کو جب بچن خاندان کی بہو ایشوریہ نے ماں کہا تو حاضرین مجلس حیرت زدہ رہ گئے‘ حال ہی میں ہونیوالی ایوارڈ تقریب کے دوران فلم ’’ جذبہ‘‘ میں شاندار پرفارمنس پر ایشوریہ رائے بچن کو اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن تقریب اس وقت جذباتی مناظر دیکھے گئے جب دیو مالائی حسن کی مالک اور لا زوال اداکاری کی بدولت بالی ووڈ میں اپنا مقام بنانے والی اداکارہ ریکھا کو ایشوریہ بچن نے ماں کہہ کر پکارا اور کہا کہ یہ میرے لئے ایوارڈ سے زیادہ خوشی کی بات ہے کہ ایک ماں سے ایوارڈ وصول کررہی ہوں جس پر ریکھا سے بھی نہ رہا گیا اور وہ بھی برجستہ کہہ گئیں کہ مجھے امید ہے کہ میں آئندہ بھی اسی طرح آپ کو ایسے ہی ایوارڈ دیتی رہوں گی‘ ریکھا اور ایشوریہ بچن کے درمیا ن یہ مکالمہ جاری ہی تھا کہ ایشوریہ کی ساس جیا بچن بھی وہیں موجود تھیں‘ انہوں نے اسی لمحہ ریکھا کو گلے لگالیا اور ایشوریہ سے کہا کہ وہ آئندہ ریکھا کو ماں ہی کہیں جب کہ تقریب کے شرکاء یہ مناظر دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے کیوں کہ ماضی میںریکھا اور امیتابھ کی قربت کو دیکھتے ہوئے جیا بچن اور ریکھا کے درمیان سرد جنگ جاری تھی۔