سال2015 بینکوں کے ڈپازٹ میں2 فیصد کمی،93 کھرب جمع کرائے گئے

January 12, 2016 2:23 pm0 commentsViews: 19

جمع کرائی جانے والی رقوم میں اضافے کا تناسب گزشتہ پانچ سال کے دوران 2 فیصد کم رہا، رپورٹ
اسی عرصہ میں14 فیصد اضافہ بھی ہوا، کمی کا رجحان ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے باعث ہوا
اسلام آباد(یو پی پی) 2015 ء کے دوران بینکوں میں جمع کروائی جانیوالی رقوم کی شرح میں2فیصد کمی ہوئی ہے اور اس دوران بینکوں میں 9.3 کھرب روپے جمع کروائے گئے ہیں‘ ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق سال2015 ء کے دوران بینکوں میں جمع کروائی جانیوالی رقوم میں اضافے کا تناسب گزشتہ پانچ سال کے مقابلے میں2 فیصد کم رہا ہے کیوں کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بینکوں میں جمع کروائی جانیوالی رقوم کی شرح میں اوسطاً 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے‘ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سے جمع کروائی جانیوالی رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ ہے‘ جس کی وجہ سے گزشتہ پانچ سال کے مقابلے میں سال2015 ء کی دوران شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔