بلدیہ کراچی کے اسپتالوں میں غیر حاضر18 ڈاکٹرز کو وارننگ لیٹر جاری

January 12, 2016 2:24 pm0 commentsViews: 28

میٹر و پولیٹن کمشنر نے غیر حاضر ڈاکٹرز اور پروفیسرز کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے احکامات جاری کیے
کراچی (سٹی رپورٹر) بلدیہ کراچی کے اسپتالوں میں غیر حاضر رہنے والے 18 ڈاکٹرز اور پروفیسرز کو وارننگ لیٹر جاری کردیئے گئے، میٹروپولیٹن کمشنر نے ڈاکٹرز کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل ہیلتھ نے وارننگ لیٹرز جاری کردیئے، تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ میٹروپولیٹن کمشنر کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر میڈیکل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے وارننگ لیٹرز جاری کردیئے ہیں جن ڈاکٹرز و پروفیسرز کو وارننگ لیٹر جاری کئے گئے ہیں ان میں پروفیسر طارق محمود، پروفیسر ریحانہ علی شاہ، پروفیسر سلطانہ مصطفے، پروفیسر محمود حیدر، پروفیسر سعید وسیم اختر، پروفیسر قیصر جمال، ڈاکٹر سید ساجد، ڈاکٹر انیلہ الطاف، ڈاکٹر عطیہ سبین، ڈاکٹر عالیہ اقبال، ڈاکٹر بشریٰ تسنیم، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر ایس ایم سلیم، ڈاکٹر ذوالفقار حیدر، ڈاکٹر ایس ایم اکمل جمال، ڈاکٹر جنید انصاری، ڈاکٹر انور محی الدین اور ڈاکٹر جمال آرا شامل ہیں۔ عباسی شہید اسپتال اور کراچی میڈیکل و ڈینٹل کالج کے سینئر ڈاکٹر و پروفیسرز کو وارننگ لیٹر جاری ہونے پر اسپتالوں کے دیگر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے۔