میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،2فرار

January 12, 2016 2:25 pm0 commentsViews: 24

ملیر چیکو باغ کے قریب راہگیروں کو لوٹ رہے تھے، پولیس کے پہنچتے ہی فائرنگ شروع کردی
اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد، پولیس پارٹی کیلئے نقد اور تعریفی سند دینے کا اعلان، ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی
کراچی( کرائم رپورٹر) میمن گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے‘ ایس پی ملیر نے پولیس پارٹی کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے‘ میمن گوٹھ پولیس نے چیکو باغ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے‘ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈاکو راہ گیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی‘ تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے‘ پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانیوالے ڈاکو کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے‘پولیس نے ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے میں رکھوادی‘ ایس پی ملیر رائو انوار نے مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کیلئے50 ہزار روپے نقد اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے۔