پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں3 روپے کمی کا امکان

January 12, 2016 2:26 pm0 commentsViews: 28

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 11 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں آئندہ ماہ سے3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2004ء کے بعد کم ترین سطح پر موجود ہے۔