آصف زرداری کی گرفتاری کے احکامات جاری ہو چکے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

January 12, 2016 2:27 pm0 commentsViews: 32

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ27 دسمبر کو آصف زرداری کی پاکستان آمد پر گرفتاری کے احکامات جاری ہو چکے تھے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کیس کا پلندہ بہت بڑا ہے، لیکن پنجاب میں کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی، کرپشن کیخلاف ایکشن ہوتا ہے تو ایل این جی منصوبوں کو بھی شامل کیا جائے، آصف زرداری نے پاکستان آنے کا فیصلہ تبدیل کر لیا،ان کی گرفتاری سے ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں آئے گا۔