جرمنی بھی غیر محفوظ، مشتعل ہجوم کا حملہ 6 پاکستانی اورایک شامی زخمی

January 12, 2016 2:31 pm0 commentsViews: 31

کولون ( آن لائن) جرمنی میں نا معلوم حملہ آوروں نے گزشتہ رات گئے دو مختلف واقعات میں چھ پاکستانی اور ایک شامی تارکین وطن کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ جرمن شہر کولون میں مشتعل ہجوم نے چھ پاکستانیوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔