آج 12 ہزار بلدیاتی نمائندے حلف اٹھائیں گے

January 14, 2016 2:16 pm0 commentsViews: 17

کراچی کے6 اضلاع اور ڈسٹرکٹ کونسل میں منتخب ہونے والے عوامی نمائندے حلف اٹھائیں گے
ضلعی جنوبی کے بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری اسکائوٹس آڈیٹوریم میں ہوگی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں12 ہزار سے زائد نو منتخب بلدیاتی نمائندے آج( جمعرات) کو حلف اٹھائیں گے۔ کراچی کے6 اضلاع اور ڈسٹرکٹ کونسل میں منتخب ہونے والے چیئر مین ، وائس چیئر مین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور وارڈ کونسلرز کی حلف برداری کی تقریب آج ( جمعرات) کو مختلف مقامات پر منعقد ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مقرر کر دہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کراچی میں1520 منتخب بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیں گے۔ ضلع جنوبی کے بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری اسکائوٹس آڈیٹوریم میں صبح10 بجے، ضلع غربی میں ڈی ایم سی ویسٹ کے سائٹ زون آفس میں صبح9 بجے ، ضلع شرقی میں وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں دوپہر ایک بجے ضلع وسطی میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں دوپہر ڈھائی بجے، ضلع ملیر میں اولڈ ڈی ایم سی بلڈنگ یونس چورنگی میں بلدیہ ملیر اور ڈسٹرکٹ کونسل کے نو منتخب نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب دوپہر ایک بجے منعقد ہوگی۔ کراچی کے6 ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور ایک ڈسٹرکٹ کونسل کے بلدیاتی نمائندوں میں247 چیئر مین، 247 وائس چیئر مین، 988 وارڈ کونسلرز اور38 ممبران ڈسٹرکٹ کونسل شامل ہیں۔