شہر میں بھتہ خور گروپ پھر سرگرم، تاجروں کو پرچیاں ملنا شروع

January 14, 2016 2:16 pm0 commentsViews: 25

مسلسل ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود اولڈ سٹی ایریا اور پاک کالونی میں بھتہ طلب کرنے کا سلسلہ تیز ہوگیا
لیاری گینگ وار کے گروپ ملوث ہیں، تاجروں کو دھمکیوں کے ساتھ مختلف مقامات اور گھروں پر بلوا رہے ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) شہر قائد میں بھتہ خور گروپ ایک بار پھر سرگرم ہوگئے‘ اولڈ سٹی ایریا اور پاک کالونی کے علاقوں میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہونے لگیںپولیس کا دعویٰ ہے کہ بھتہ خوری کے واقعات میں لیاری گینگ وار گروپ ملوث ہے‘ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جاری ٹارگٹد آپریشن کے باوجود ایک بار پھر بھتہ خور گروپ سرگرم ہوگئے‘ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اولڈ سٹی ایریا اور پاک کالونی ماربل کے تاجروں کو ایک بار پھر بھتے کیلئے ایک گروپ کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور بھتہ خور گروپ حکمت عملی کے تحت تاجروں کو رقم کے ساتھ مختلف مقامات اور گھروں پر بلوارہے ہیں جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس کو رپورٹ کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے‘ اس ضمن میں نام نہ شائع کرنے کی شرط پر ایک اعلیٰ پولیس اہلکار نے بتایا کہ ان واقعات میں لیاری گینگ وار کے گروپ ملوث ہیں۔