خرم وارث سی ٹی ڈی انچارج تعینات

January 14, 2016 2:29 pm0 commentsViews: 29

کراچی( کرائم رپورٹر) پاکستان بیس ٹیررازم اینٹیلیجنس گروپ میں سینئر افسر خرم وارث کو انچارج تعینات کر دیا گیا۔ سی ٹی ڈی سول لائن میں بطور انچارج خرم وارث کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ خرم وارث کو مظہر مشوانی کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ اور مظہر مشوانی کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے سابقہ سی ٹی ڈی انچارج مظہر مشوانی اور7 اہلکاروں کو غیر قانونی طور پر تاجر کو حراست میں لینے کے الزام میں ہٹایا گیا ہے۔