2015ء کے دوران کراچی میں آتشزدگی کے4 ہزار واقعات

January 14, 2016 2:28 pm0 commentsViews: 22

کراچی( کرائم رپورٹر) کے ایم سی کے محکمہ فائر بریگیڈ کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015ء میں شہر میں آتشزدگی کے 4 ہزار 5 سو واقعات ہوئے ہیں اور آگ لگنے کی وجہ رہائشی اور تجارتی عمارتوں اور دفاتر میں حفاظتی اقدامات نہ ہونا بتایا گیا۔ سب سے زیادہ آتشزدگی کے 469 واقعات صدر فائر اسٹیشن کی حدود میں ہوئے جبکہ آتشزدگی کے سب سے کم 28 واقعات نیو ٹرک اسٹینڈ فائر اسٹیشن میں رپورٹ ہوئے ہیں۔