پاکستان اور نیوزی لینڈ کل مد مقابل ہونگے

January 14, 2016 2:27 pm0 commentsViews: 64

آکلینڈ ( این این آئی) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو ایڈرن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گیارہ بجے میچ شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کو ایک بار پھر ہوم سیزن سے وارے نیارے ہونے کی توقع
ویلنگٹن( نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ کو ایک بار پھر ہوم سیزن سے وار نیارے ہونے کی توقع ہے‘ پاکستان کیخلاف بیسن ریزرو میں25 جنوری کو شیڈول ون ڈے میچ میں ہائوس فل رہنے کی توقع ہے‘ تین فروری کو آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں ایڈن پارک میں 40 ہزار تماشائیوں کی موجودگی کا امکان ہے‘ اسی وینیو پر گزشتہ گزشتہ برس ورلڈ کپ میں کینگروز اور پروٹیز کیخلاف میچز میں ہائوس فل رہا تھا‘ گزشتہ برس میگا ایونٹ کی میزبانی کیوی بورڈ کو23.7 ملین ڈالر کا منافع ہوا تھا۔