سندھ پولیس میں253 اے ایس آئی بھرتی ہونگے

January 14, 2016 2:49 pm0 commentsViews: 35

وزیر اعلیٰ سندھ نے منظوری دیدی، سندھ پبلک سروس کمیشن کے پاس نوجوانوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ پولیس میں253 اے ایس آئی بھرتی کرنے کی منظوری دے دی، نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس میں253 اے ایس آئی بھرتی کرنے کی منظوری دے دی، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھرتیوں کی منظوری عدالتی حکم پر دی ہے۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے کامیاب نوجوانوں نے اپنی تقرری کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہوا تھا کیونکہ حکومت سندھ اپنے من پسند اور چہیتے افراد کو نوازنے کیلئے ان کامیاب نوجوانوں کو مسلسل تاخیری حربوں سے تنگ کر رہی تھی۔