وزیر صحت، کورنگی میں زیر تعمیر اسپتال میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر برہم

January 14, 2016 2:49 pm0 commentsViews: 29

سیکریٹری صحت کو متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر اور ٹھیکیدار کیخلاف کیس اینٹی کرپشن بھجوانے کی ہدایت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت نے کورنگی میں زیر تعمیر اسپتال میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر برہم، سیکریٹری صحت کو متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت دوسری جانب صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر نے کہا ہے کہ تھر کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی فنڈ مختص کئے جا رہے ہیں۔ تا کہ علاقے کے لوگوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ اور نوزائیدہ بچوں کی اموات پر قابو پایا جا سکے یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کہ کہ پی او ایل کی مد میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے اکائونٹس میں فنڈز منتقل کریں تا کہ فوری طور پر متعلقہ ایمبولینسوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے مریضوں کی دور دراز علاقوں سے اسپتالوں کی منتقلی بر وقت ممکن بنایا جا سکے انہوں نے کورنگی نمبر5 کراچی میں زیر تعمیر اسپتال کی عمارت کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر اور ٹھیکیداروں کے خلاف چیئر مین اینٹی کرپشن کو لکھیں کہ انہوں نے عمارت کی تعمیر میں غیر معیاری سامان استعمال کیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔