ٹاور کے قریب موبائل فرنچائز میں ڈکیتی، لاکھوں روپے اور کالنگ کارڈ لوٹ لیے

January 14, 2016 3:01 pm0 commentsViews: 19

5 ڈاکو دن دہاڑے گھس گئے، عملے اور سیکورٹی گارڈ کو یر غمال بنا کر واردات کے بعد با آسانی فرار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مصروف کاروباری مقام ٹاور کے قریب5 ملزمان نے موبائل فون کمپنی کی فرنچائز میں دن دہاڑے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے‘ پولیس کے مطابق شہر کے قدیم اور مصروف ترین کاروباری علاقے کھارادر میں میری ویدر ٹاور چوک پر حسن علی سینٹر میں قائم فیوچر کمیونی کیشن میں پانچ مسلح ملزمان د اخل ہوئے جنہوں نے سیکورٹی گارڈ اور دیگر ملازمین کو یرغمال بنا یا اور لوٹ مار کی‘ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان باآسانی فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھے گئے ہیں‘ پولیس کے مطابق فرنچائز سے ملزمان ڈھائی لاکھ روپے نقد‘18 ہزار 500 روپے کے کالنگ کارڈز اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔