کوئٹہ بم دھماکے کے بعد کراچی میں پولیو مہم کی سیکورٹی مزید سخت

January 14, 2016 3:08 pm0 commentsViews: 27

آئی جی سندھ نے حساس علاقوں میں غیر معمولی سیکورٹی کے احکامات جاری کردیئے، داخلی راستوں پر نگرانی بڑھادی گئی
پولیو ڈراپس ٹیموں اور مراکز کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے موٹر سائیکل گشت اسنیپ چیکنگ کی ہدایت ،غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی ،آئی جی سندھ
کراچی( کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کوئٹہ سیٹلائٹ ٹائون کے پولیو مرکز پر دھماکے کے تناظر میںپولیس کو کراچی میں جاری پولیو ڈراپس مہم سمیت صوبائی سطح پر سیکورٹی اقدامات مزید سخت اور غیر معمولی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں‘ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے پولیس کو جاری ہدایت میں کہا ہے کہ پولیو ڈراپس ٹیموں اور پولیو مراکز پر سیکورٹی کے تناظر میں بالخصوص شہر کے ممکنہ حساس علاقوں میں موبائل ‘موٹر سائیکل گٹ‘ انٹیلی جنس‘ ریکی اقدامات بڑھانے کے ساتھ ساتھ پکٹنگ‘ نگرانی‘ سرچنگ اور اسنیپ چیکنگ کے تمام تر مجموعی امور کو بھی غیر معمولی اور نتیجہ خیز بنایا جائے‘ انہوں نے کہا کہ تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت سندھ کے بارڈر ایریاز پر تھانوںکے لحاظ سے ناکہ بندی اور نگرانی کو مزید سخت کیا جائے اور اس حوالے سے جملہ اقدامات قانون کے مطابق یقینی بنائے جائیں‘ انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔