پی آئی اے کی ناقص کارکردگی، نجی ایئر لائنز کے وارے نیارے

January 14, 2016 3:16 pm0 commentsViews: 26

کراچی تا لاہور سفر کرنے والوں سے9 ہزار روپے تک اضافی وصول کیے جارہے ہیں
حکومت کی عدم توجہ اور خاموشی کے سبب من مانے کرایے دینے پر مسافر بے بس
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ایئر لائن نے ہوائی سفر کرنیوالے مسافروں کی ہوائیاں اڑادیں‘ پی آئی اے کے مقابلے میں کراچی سے لاہور سفر کرنے والے مسافروں سے نجی ایئر لائنز 9 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافی وصول کررہی ہیں‘ ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائنز کی جانب سے کراچی سے لاہور تک سفر پر20 سے21 ہزار روپے کرایہ وصول کیا جارہا ہے‘ جبکہ قومی ایئر لائن کا یک طرفہ ٹکٹ 12سے15 ہزار روپے میں مل جاتا ہے‘ ٹریول ایجنٹ کے مطابق پی آئی اے کی ناقص کارکردگی اور فلائٹس میں کمی کے سبب نجی ایئر لائنز کی جانب سے ٹکٹ مہنگے کردیئے۔ حکومت کی عدم توجہی کے سبب من مانے کرایے دینے پر مسافربھی بے بس ہیں۔