سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کیلئے ایم کیو ایم نے کمر کس لی

January 15, 2016 12:59 pm0 commentsViews: 33

بلدیاتی امیدواروں کے حلف اٹھانے کے بعد آج ہونے والا پہلا اجلاس اختیارات کے حوالے سے اہم ہوگا
متحدہ نے عندیہ دیدیا اگر اختیارات منتخب نمائندوں کو نہ ملے تو اجلاس کی کارروائی چلنے نہیں دی جائے گی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کی جانب سے طلب کر دہ سندھ اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج صبح دس بجے سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہوگا اجلاس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی کریں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور امن و امان کے حالات کے تناظر میں میں جمعہ کو ہونے والا یہ اجلاس خصوصی اہمیت کا حامل ہے واضح رہے کہ سندھ میں اپوزیشن کی دس جماعتوں کی جانب سے قائم کئے جانے والے گرینڈ الائنس اور کراچی کے بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد آج جمعہ کو پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے اور سندھ میںاپوزیشن کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے منتخب نمائندوں کو اختیار نہ دئے تو وہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد کارروائی نہیں چلنے دے گی ایسی صورت میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہو سکتا ہے دوسری جانب گرینڈ الائنس کے قیام کے بعد الائنس میں شامل جماعتوں کا بھی جمعہ کو سندھ اسمبلی کے ایوان میں پہلی بار حکمران پیپلز پارٹی کے ارکان سے آمنا سامنا ہوگا سینیٹر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اسپیکر آغا سراج درانی کے علاوہ سندھ کابینہ کے دیگر کئی ارکان گرینڈ الائنس میں شامل سیاسی رہنمائوں پر تنقید کر چکے ہیں ایوان کے باہر کی یہ تلخی آج سندھ اسمبلی کے ایوان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔