عالیہ بھٹ سے زیادہ جوان نظر آتا ہوں شاہ رخ کا دعویٰ

January 15, 2016 1:12 pm0 commentsViews: 15

کنگ خان نئی فلم میں عالیہ کے ہیرو آرہے ہیں
اچھا لباس پہن کر آتا تو عمر کے بارے میں سوال نہ ہوتا
رات بھر فلم رئیس کی شوٹنگ میں حصہ لے کر آرہا ہوں
شاہ رخ خان کی کلینڈر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان گوری شندے کی نئی آنے والی فلم ببلی گرل عالیہ بھٹ کے ساتھ بڑی اسکرین پر رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ سپر اسٹار نے حال ہی میں منعقد کی جانے والی ڈبو رتنائی کلینڈر لانچ کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو گرتے ہوئے کہا کہ وہ عالیہ بھٹ سے زیادہ جوان نظر آتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اداکار نے عالیہ بھٹ جیسی نوجوان اداکارہ کے ساتھ بڑی اسکرین پر رومانس کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ وہ عالیہ بھٹ سے کہیں زیادہ جوان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس تقریب میں عمدہ لباس پہنچ کر شرکت کرنی چاہئے تھی تا کہ ان سے ان کی اور عالیہ کی عمر کے متعلق سوال نہ کیا جاتا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ چونکہ وہ ساری رات اپنی نئی آنے والی فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف رہے جس کی بناء پر اچھے لباس کا انتخاب نہ کر سکے۔ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم کا نام واک اینڈ ٹاک تجویز کیاگیا ہے۔