شرمین عبید چنائے کی ایک اور فلم اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئی

January 15, 2016 1:15 pm0 commentsViews: 24

فلم کا مرکزی خیال غیرت کے نام پر ہونے والے قتل ہیں
وزیراعظم نواز شریف کی شرمین عبید کو مبارک باد
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے شرمین عبید چنائے کو ان کی فلم ایک لڑکی دریا میں، معافی کی قیمت ، کی اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے فلمساز شرمین عبید چنائے کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل جو فلم کا مرکزی خیال ہے وہ پاکستانی معاشرے کے کئی طبقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیاکہ مناسب قانون سازی کے ذریعے غیرت کے نام پر قتل جیسی برائیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں شرمین عبید چنائے کی کوشش بٖڑی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ قبل ازیں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے کی نئی دستاویزی فلم A girl in the riverکو88 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں آسکر کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے۔