بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں، وسیم اختر

January 15, 2016 1:17 pm0 commentsViews: 15

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ساتھ لے کر چلنے کی پیش کش کرتا ہوں، کراچی کے مسائل حل کرینگے، نامزد میئر
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے کہاہے کہ کراچی کے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے مسائل حل کریں گے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ساتھ لے کر چلنے کی پیشکش کرتا ہوں۔ پارٹیوں سے بالا تر ہو کر کراچی کے عوام کی خدمت کرنا ہوگی۔ وسیم اختر نے چیئر مین کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اختیارات منتقل ہونا باقی ہیں۔ آئین کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کے لئے دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ امید ہے تمام نمائندے اختیارات کے لئے ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر عوام کے مسائل حل کریں گے، ہر سیاسی جماعت اپنا منشور رکھتی ہے ۔