اسٹیشن ماسٹرز کی ہڑتال، ریل کا پہیہ جام

January 15, 2016 1:16 pm0 commentsViews: 19

یونین سمپاس نے اپنے رہنما راجہ عرفان کی رہائی کیلئے کال دی تھی، مسافر گاڑیاں روک لی گئیں
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے اسٹیشن ماسٹرز کی یونین سمپاس نے اپنے رہنما راجہ عرفان کی رہائی کیلئے ہڑتال کرکے ملک میں ریل کا پہیہ جام کر دیا۔ سمپاس کے سر پرست اعلیٰ راجہ عرفان نے9 دسمبر کو اب گریڈیشن اور دیگر مطالبات کے حق میں ہڑتال کی کال دی تھی۔ جس پر ریلوے حکام نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کوئٹہ سے گرفتار کر لیا تھا۔ سمپاس نے ان کی رہائی کیلئے ہڑتال کی کال دی جس پر ملک بھر میں تمام مسافر گاڑیاں روک دی گئیں۔