بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دیے جائیں گے، سندھ حکومت

January 15, 2016 1:35 pm0 commentsViews: 30

امید ہے نو منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ، مشیر اطلاعات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعرات کو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور محنت و لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے۔ دریں اثناء مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے نو منتخب نمائندوں کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس کے لئے ہمیشہ جدوجہد بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ڈکٹیٹر کے بلدیاتی نظام سے چھٹکارا دلایا ہے اور وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی ادارون کو مزید اختیارات دئیے جائیں گے۔