صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب

January 15, 2016 1:34 pm0 commentsViews: 16

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منگل19 جنوری کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں طلب کرلیا ہے ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، کراچی میں جاری آپریشن، قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد اہم نوعیت کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔