پولیو مہم‘2500 رینجرز اہلکار تعینات

January 15, 2016 1:45 pm0 commentsViews: 17

کراچی (کرائم پورٹر)پاکستان رینجرز نے شہر میں پولیو مہم کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ2500رینجرز اہلکار تعینات کیے ہیں ،ترجمان رینجرزسندھ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد پولیس کے ساتھ مل کر شہر بھر میں جاری پولیو مہم کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے2500اہلکار تعینات کیے ہیں ، جبکہ170موبائلز اور125موٹر سائیکل اسکواڈ بھی سیکورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں ، ترجمان رینجرز نے کراچی کے شہریوں سے اپیل ہے کہ شر پسند عناصر کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن1101پر کال یا SMSکے ذریعے دیں یا اپنے قریبی رینجرز ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کریں۔