ٹھٹھہ کے 302 بلدیاتی نمائندوں نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

January 15, 2016 1:54 pm0 commentsViews: 15

ٹھٹھہ(نمائندہ آغا ز) ضلع ٹھٹھہ سے بلدیاتی انتخابات میں 302نو منتخب نمائندوں نے ضلع کونسل ہال مکلی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ تقریب حلف برداری میں نو منتخب نمائندوں سے سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ ٹھٹھہ غضنفر عباس اور سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ میرپور بٹھورو محمد اسلم کلہوڑو نے حلف لیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ ایس اے ایم طارق بھی موجود تھے جبکہ سیکیورٹی کے مناسب انتظامات بھی کئے گئے تھے، جبکہ32نو منتخب ممبرز برائے میونسپل و ٹاؤن کمیٹیز سے سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ ٹھٹھہ غضنفر عباس نے حلف لیا اور 37 ضلع کونسل ممبرز، 37یو سی چیئرمین اور 37یو سی وائس چیئرمین جبکہ159جنرل کونسلرز سے سول جج/ جوڈیشل میجسٹریٹ میرپور بٹھورو محمد اسلم کلہوڑو نے حلف لیا۔