ڈائو انسٹیٹیوٹ شہر میں امراض قلب کا تیسرا بڑا مرکز ہوگا، گورنر سندھ

January 15, 2016 2:15 pm0 commentsViews: 28

کراچی میں ڈائو یونیورسٹی نے اپنے شعبے میں روشن مثال قائم کی ہے12 سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ڈائو یونیورسٹی اپنے شعبہ کی ایک روشن مثال ہے جس نے گزشتہ12 سال کے دوران بے مثال ترقی کرکے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ محنت و لگن اور خلوص نیت سے مشکل سے مشکل منزل سر کی جاسکتی ہے‘ انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے12 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنر سندھ نے یونیورسٹی کیلئے بنائے گئے گیس پاور پلانٹ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو لوجی اینڈ کینسر سرجری کا بھی افتتاح کیاجبکہ اوجھا کیمپس کے ملازمین کیلئے تیار کئے گئے اپارٹمنٹ کی چابیاں بھی ملازمین کے حوالے کیں‘ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈائو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو لوجی سرکاری شعبہ میں شہر میں امراض قلب کا تیسرا بڑا مرکز ہوگا جس سے شہریوںکو بیشتر طبی سہولیات فراہم ہوسکیں گی‘ اس موقع پر ڈائو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مسعود حمید نے کہا کہ ڈائو یونیورسٹی کے قیام اور ترقی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔