ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی فراڈ کیس کا اہم ملزم گرفتار

January 15, 2016 2:14 pm0 commentsViews: 35

کراچی( کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں فراڈ کیس کے اہم ملزم فیصل صدیقی کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق فیصل صدیقی کی گرفتاری اسلام آباد سے عمل میں آئی ہے، ملزم فیصل صدیقی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا قریبی دوست ہے اور ایف آئی اے کو اربوں روپے کے فراڈ کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔