جکارتہ میں پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستانی سفیر
اسلام آباد( اے پی پی) انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے دار الحکومت جکارتہ میں دھماکوں میں کوئی پاکستانی جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا، یہاں موجود تمام پاکستان بخیریت ہیں۔ دھماکوں کا مقام پاکستانی سفارتخانے سے 9 سے10 کلو میٹر دور ہے۔