پارلیمنٹ ہائوس میں محفل میلاد ﷺ کلثوم نواز مہمان خصوصی تھیں

January 15, 2016 2:28 pm0 commentsViews: 23

اسلام آباد( یو پی پی) پارلیمنٹ ہائوس میں حضور پاک محمد مصطفیٰ ﷺ کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعرات کو محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام اسپیکر قومی اسمبلی کی اہلیہ بیگم ریما ایاز صادق کی جانب سے کیا گیا، محفل میلاد النبی ﷺ میں خاتون اول بیگم کلثوم نواز تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی اہلیہ، وزراء، اراکین پارلیمان، ممتاز شخصیت کی بیگمات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نامور خواتین نے تقریب میں شرکت کی۔