آج صبح ،پشاور میں دہشت گرد حملوں کے خدشات کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے

January 16, 2016 12:37 pm0 commentsViews: 19

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں آج صبح سیکورٹی خدشات کے تحت تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے۔ حساس اداروں نے خبر دار کیا ہے کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر دہشت گرد حملے ہو سکتے ہیں اور بعض دہشت گرد پشاور میں داخل ہو چکے ہیں جنہوں نے دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو جانے والے طلباء اور طالبات کو آج صبح سویرے واپس لوٹنا پڑا، والدین میں سخت خوف و ہراس اور بے چینی پھیل گئی۔