ڈاکٹر عاصم کو رعایت ملنے لگی نجی کلینک میں کئی گھنٹے تک علاج کے نام پر رکھا گیا

January 16, 2016 12:41 pm0 commentsViews: 22

گھروالے اور دوست بھی روز آکر ملاقات کرتے ہیں
نیب سے کچھ عرصے میں معاملات طے پا جائیں گے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)کرپشن کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب کی تحویل میں رعایت ملنے لگی ہے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کچھ عرصے تک نیب اور ڈاکٹر عاصم میں معاملات طے پاجائیں گے جس کے بعد ڈاکٹر عاصم اپنی بار گینگ کی مد میں کچھ رقم ادا کریں گے‘ نیب کی تحویل میں ڈاکٹر عاصم کی صحت کا بھر پور خیال رکھا جارہا ہے۔نیب کی حراست میں ڈاکٹر عاصم ان کے اہل خانہ اور دوست روز ملنے آتے ہیں‘ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم کو نیب حکام کی حراست میں نجی کلینک لے کر جایا گیا جہاں کئی گھنٹے تک ان کا علاج جاری رہا‘ ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل اہم شخصیت نے نیب کی تحویل میں ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی‘ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نیب اور ڈاکٹر عاصم کے درمیان معاملات طے پاجائیں گے جس کے بعد پلی بار گینگ ہوسکتی ہے۔