لڑکی کو چھیڑنے والے نوجوان کی شہریوں نے ڈاکو سمجھ کر دھنائی کر دی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں لڑکی کو چھیڑنے والے نوجوان کو شہریوں نے ڈاکو سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی میں11-A میں 23 سالہ نبیل نامی نوجوان لڑکی کو چھیڑ رہا تھا جس پر لڑکی نے شور مچا دیا اور موقع پر موجود عوام نے اسے ڈاکو سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔