تین ملکی انڈر19 کرکٹ، پاکستان تیسرا میچ آج آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گا

January 16, 2016 1:10 pm0 commentsViews: 35

دبئی( اسپورٹس ڈیسک) تین ملکی انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔، گرین شرٹس ایونٹ کی اب تک کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور اسے ابتدائی دنوں کے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔