نیب کے دائرہ کار کو محدود کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

January 16, 2016 1:38 pm0 commentsViews: 14

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انصاف اور قانون نے قومی احتساب بیورو کے اختیارات میں کمی پر اتفاق کرلیا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نیب کے دائرہ کار کو محدود کرنے کی تیاری منطقی انجام کے قریب پہنچ گئی‘جلد ہی اس پر فیصلے کا امکان ہے‘ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انصآف اور قانون نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے اختیارات میں کمی پر اتفاق کرلیا ہے جس کے تحت نیب کا ادارہ صوبائی محکموں اور صوبائی معاملات میں دخل نہیں دے گا‘ تاہم کمیٹی کے چیئرمین نے اس معاملے پر حتمی فیصلے کو 27 جنوری کو ہونیوالے آئندہ اجلاس تک کیلئے ملتوی کردیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تاج حیدر کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران نیب کے اختیارات میں کمی کے حوالے سے پیش کئے جانیوالے بل پر اتفاق رائے قائم ہوگیا تھا لیکن معاملے کو آئندہ اجلاس تک کیلئے موخر کردیا گیا‘انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی انتقام کیلئے احتساب قوانین کا غلط استعمال کرپشن کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔