اعلیٰ پولیس افسران تاوان کی رقم میں حصہ دار نکلے

January 16, 2016 1:54 pm0 commentsViews: 20

شہریوں کو اغوا کرنے کیلئے موبائل اور سرکاری اسلحہ اعلیٰ افسران کے حکم پر دیا جاتا تھا
مغوی کو رکھنے کی کمین گاہ تھانے کے قریب ہی تھی، گرفتار پولیس اہلکار اکرم کا بیان
کراچی( کرائم رپورٹر) اغواء برائے تاوان میں ملوث گرفتار پولیس اہلکار سے تفتیش میں اہم انکشافات ہوئے ہیں‘ پولیس کے مطاعق گرفتار پولیس اہلکار اکرم نے دوران تفتیش بتایا کہ اغواء برائے تاوان سے کروڑوں روپے کمائے اور اعلیٰ افسران کو بھی دیئے‘ اعلیٰ عہدے پر فائز پولیس افسران بھی حصہ دار ہیں‘ گرفتار پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس موبائل اور سرکاری اسلحہ اعلیٰ پولیس افسران کے حکم پر دیا جاتا تھا‘ شہریوں کو جس مقام پر اغواء کرکے رکھا گیا وہ کمین گاہ تھانے کے قریب ہی تھی‘ پولیس اہلکار اکرم نے مزید بتایا کہ عزیز آباد‘ لیاقت آباد‘ گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے تاجروں کو بھی اغواء کرچکا ہوں‘ اغواء برائے تاوان میں پاکستان بازار کا ایس ایچ او بھی ملوث ہے‘ اے ایس آئی اکرم کو گزشتہ روز غریب آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔