سورج سے570 ارب گنا زیادہ درخشاں ستارہ سپر نووا دریافت

January 16, 2016 1:56 pm0 commentsViews: 56

پہلی بار گزشتہ جون میں دیکھا گیا تھا اب بھی بے پناہ توانائی کی لہریں خارج ہو رہی ہیں
یہ سپر نووا ستارا عام سپر نووا ستارے سے 200 گنا زیادہ طاقتور ہے، ماہرین فلکیات
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین فلکیات نے اب تک کا سب سے طاقتور سپر نوو ا یعنی پھٹنے والا ستارہ دریافت کیا ہے‘ اس پھٹنے والے ستارے کو پہلی بار گزشتہ برس جون میں دیکھا گیا تھا لیکن اس میں سے اب بھی بے پناہ توانائی کی لہریں خارج ہورہی ہیں‘ اپنی انتہا پر یہ سپر نوواستارا عام سپر نووا ستارے سے تقریباً200 گناہ زیادہ طاقتور ہے اور ہمارے سورج سے یہ570 ارب گنا زیادہ درخشاں ہے‘ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سپر نووا انتہائی تیز رفتاری سے گردش کررہا ہے‘ گرد وکے ساتھ ہی اس کی رفتار دھمیی ہوتی جارہی ہے اور اس عمل کے دوران پھیلنے والی گیس اور دھول کے غبار میں سے بہت بڑی مقدار میں توانائی نکل رہی ہے‘ محققین کا خیال ہے کہ اس ستارے کے وسط میں واقع ایک انتہائی کثیف اور شدید مقناطیسی قوت کا حامل گولا ہے۔