سائیں سرکار نے اراکین اسمبلی کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے

January 16, 2016 1:59 pm0 commentsViews: 34

عوام کی بنیادی ضرورتوں کیلئے پیسے نہیں، ممبران کیلئے ٹی اے، ڈی اے، اسٹڈی ٹور کی مد میں ساڑھے 5 کروڑ روپے جاری
وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کے ہینگر کیلئے5 کروڑ 81 لاکھ روپے کی رقم، محکمہ ورکس کے حوالے
کراچی( یو پی پی) سندھ حکومت کے پاس عوام کی بنیادی ضرورتوںکیلئے پیسے نہیں لیکن اراکین سندھ اسمبلی کیلئے سائیں سرکاری نے اپنے خزانے کے منہ کھول دیئے ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کو کھڑا کرنے کیلئے کروڑوں روپے جاری کئے گئے ہیں‘ سندھا سمبلی کے اراکین کے ٹی اے ڈی اے ‘اسٹڈی ٹوراور رعایتی رہائش کی مد میں 5 کروڑ 44لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے ہینگر کیلئے 5کروڑ84لاکھ 35 ہزار کی رقم جاری کردی گئی ہے‘ تفصیلات کے مطابق سائیں سرکار نے سندھ اسمبلی کے اراکین کیلئے ٹی اے ڈی اے ‘اسٹڈی ٹور اور رعایتی رہائش کی مد میں کروڑوں روپے کے اخراجات سندھ اسمبلی کے سیکریٹری کو بھیج دیئے‘ اسی طرح سے محکمہ خزانہ حکومت سندھ نے جناح ٹرمینل ون کراچی ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کے ہینگر کیلئے5کروڑ 84لاکھ35 ہزار کی رقم جاری کردی ہے‘ یہ رقم سیکریٹری محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے حوالے کردی گئی ہے‘ اس کے علاوہ اخبارات کے اشتہارات کی مد میں20کروڑ23لاکھ21ہزار 500 روپے جاری کئے گئے ہیں۔