700 میگاواٹ کول پروجیکٹ کیلئے زمین حاصل کر لی، کے الیکٹرک

January 16, 2016 2:02 pm0 commentsViews: 21

چین کی قد آور، معروف کمپنیوں کیساتھ معاہدے کے بعد مرحلہ وار مثبت پیش رفت سامنے آئی
منصوبے کے ثمرات میں صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں کمی شامل ہے، جاری بیان
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے کوئلے سے چلنے والے700 میگاواٹ پروجیکٹ کیلئے پورٹ قاسم کے علاقے میں زمین حاصل کرلی ہے‘ جس سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی‘ جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے گزشتہ سال چائنا ڈیٹانگ اوور سیز انویسٹمنٹ کمپنی اور چائنا مشینری انجینئرنگ کمپنی کے ساتھ ایک جوائنٹ ڈیولپمنٹ ایگریمنٹ کیا گیا تھا‘ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے زمین کا حصول سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘ چین کی قدر آور اور معروف کمپنیوں کے ساتھ اس منصوبے کے حوالے سے معاہدے( جے ڈی اے) کے بعد مرحلہ وار مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے‘ پورٹ قاسم پر لگائے جانیوالے اس منصوبے کے ثمرات فیول مکس میں مثبت تبدیلی‘ پیداواری لاگت میں کمی اور صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف میں بہتری کی صورت میں سامنے آئیں گے۔