ہندو جنو نیوں کا غلام علی کے پروگرام میں آنے والے شائقین پر تشدد

January 16, 2016 2:03 pm0 commentsViews: 28

بھارتی شہر تری وہندرم میں کنسرٹ کے موقع پر شیوسینا کے غنڈوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی
آپے سے باہر ہونے والے ہندو انتہا پسندوں کی غزل گائیک کے خلاف نعرے بازی، واپس بھیجنے کا واویلا
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا ایک بار پھر آپے سے باہر ہوگئی اور پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے کنسرٹ کے باہر ہنگامہ برپا کردیا‘ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی غزل گائیک غلام علی بھارتی شہر تریویندرم میں پرفارم کررہے ہیں جہاں شیوسینا کے انتہا پسندوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور کنسرٹ میں جانیوالے شائقین پر تشدد کیا‘ انتہا پسند ہندوئوں نے غلام علی کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے انہیں واپس پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا۔