آج صبح عائشہ منزل پر گھرکے اندرفائرنگ سے لڑکی زخمی

January 18, 2016 2:23 pm0 commentsViews: 43

رات گئے منگھوپیر اور عزیزآباد میں ذاتی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے، اسپتال لایا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے عائشہ منزل میں گھر کے اندر فائرنگ سے لڑکی زخمی، رات گئے منگھو پیر اور عزیز آباد میں ذاتی جھگڑے میں فائرنگ سے4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود عائشہ منزل مکان نمبر 3/39 بلاک 5 میں فائرنگ سے17 سالہ شازیہ دختر یوسف زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ معلوم کر رہے ہیں ابھی تک زخمی لڑکی کا بیان قلمبند نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ ذاتی جھگڑا معلوم ہوتا ہے ادھر منگھو پیر گلی نمبر14 میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے5 افراد محمود ولد کریم ولد حفیظ محمد رفیق ولد کریم داد، اور راج بی بی ولد حنیف محمد رفیق زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر عزیز آباد کے علاقے میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ ہمایوں ولد حنیف زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ ذاتی جھگڑا معلوم ہوتا ہے۔