امین فہیم کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

January 18, 2016 2:23 pm0 commentsViews: 25

6امیدوار میدان میں ہیں، آزادانہ، شفاف انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے
حلقے میں 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 60 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے
مٹیاری( نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال سے خالی قومی اسمبلی کی نشست پر آج ہونیوالے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع ہوگئی‘ اس حلقے میں رجسٹرڈ مرد ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار چار سو چھیانوے اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ بیالیس ہزار دو سو اڑتالیس ہے‘ حلقے میں دو سو ترسیٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں ساٹھ پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس اور ایک سو پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے‘ اس نشست کے لئے چھ امید وار میدان میں ہیں‘ ریجنل الیکشن کمشنر حیدر آباد اعجاز انور چوہان کے مطابق آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ پر امن پولنگ یقینی بنانے کیلئے تقریباً چوبیس سو سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔