بینظیر قتل کیس‘ پرویز مشرف کی متوقع پیشی پر سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ

January 18, 2016 2:29 pm0 commentsViews: 22

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میںمارک سیگل کے بیان پر جرح کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی متوقع پیشی کے حوالے سے سیکورٹی اداروں نے سیکورٹی پلان تشکیل دینا شروع کردیا‘ پرویز مشرف کی پیشی پر سخت سیکورٹی اقدامات کے بارے میں حتمی فیصلے آج کئے جانے کا امکان ہے‘ ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو انسداد دہشت گردی عدالت کا جاری کردہ نوٹس موصول ہوگیا ہے‘ تاہم انہوںنے پیشی کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا۔