اڈیالہ جیل ‘قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم

January 18, 2016 2:35 pm0 commentsViews: 30

راولپنڈی( یو پی پی ) اڈیالہ جیل میں دو قیدی گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4قیدی زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق قیدیوں میں لڑائی ٹیلی فون پر بات کرنے پر تکرار کے باعث ہوئی‘ اقدام قتل کا ملزم ٹیلی فون پر بات کررہا تھا کہ قطار میں کھڑے ایک قیدی کے ساتھ تکرار ہوگئی‘ قیدیوں نے اہلکاروں سے ڈنڈے چھین کر ایک دوسرے پروار کئے‘ جیل حکام کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل چھٹی پر ہیں‘ اس لئے جھگڑے کی تفصیلات نہیں بتاسکتے۔