دبئی سے آنیوالے مسافر سے نایاب نسل کے5باز برآمد

January 18, 2016 2:37 pm0 commentsViews: 29

کراچی( کرائم رپورٹر) کسٹم پری ایمٹو حکام نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نایاب نسل کے 5باز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی دبئی سے آنیوالے مسافر کو گرفتار کرلیا‘ کسٹمز اہلکاروں نے دبئی سے کراچی آنیوالی ایمریٹس ایئر کی پرواز نمبر ای کے601 کے لال نامی مسافر کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اپنے سامان میں موجود5نایاب بازوں کو پاکستان لانے کے حوالے سے درکار اجازت نامہ پیش کرنے میں ناکام رہا۔