عمران خان تیسری شادی نہیں اللہ اللہ کریں‘ شرمیلا فاروقی

January 18, 2016 2:41 pm0 commentsViews: 54

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے‘ میڈیا کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انگوٹھی کے چرچے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب عمر کے اس حصے میں داخل ہوچکے ہیں جس میں انہیں اللہ کو زیادہ زیادہ یاد کرنا چاہئے اور دعا پر یقین رکھتے ہوئے اللہ کی عبادت میں مشغول رہنا چاہئے۔